لاہور: دبئی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں اور پاکستانی اداروں کا کام کسی طور بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اب پنجاب بورڈ مدد کرے گا دبئی پولیس کی ۔اس حوالے سے دبئی پولیس کے چیف عبداللہ خلیفہ نے اتوار (7 مئی) کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف سے ملاقات کے دوران باقاعدہ درخواست کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 'پنجاب بورڈ دبئی کے تمام پولیس اسٹیشنز میں کڑی نگرانی کے نظام کی تنصیب کرے گا اور ساتھ ہی وسیع سیکیورٹی نیٹ ورک کے قیام کے لیے دبئی کے تمام مالیاتی اداروں اور دیگر محکموں میں سائبر سیکیورٹی یقینی بنائے گا'۔
'پی آئی ٹی بی دبئی ایکسپو 2020 کے سلسلے میں ہجوم کی نگرانی کا نظام بھی وضع کرے گا جبکہ دبئی میں ٹریفک کے نظام کو بھی ڈیجیٹل بنایا جائے گا'۔
کہا یہ جارہا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے دو سال کا عرصہ درکار ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو صوبے کے 35 اضلاع میں 712 پولیس اسٹیشنز کو ڈیجیٹل کرنے کا تجربہ حاصل ہے اور نہ صرف یہ بلکہ بورڈ نائیجریا کو بھی اس کا حج آپریشن ڈیجیٹل کرنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔