ایک اور ایوارڈ شرمین عبید کے نام

11:38 AM, 8 May, 2017

واشنگٹن: شرمین عبید چنائے پاکستانی فلم ساز ہیں جنہوں نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں اجاگر کیا اپنی دستاویزی فلموں کی وجہ سے شہرت رکھنے والی شرمین عبید پہلے بھی کئی ایوارڈ جیت چکی ہیں جن میں سب سے بڑا ایوارڈ آسکر بھی شامل ہے ۔حال ہی میں شرمین نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کیا ہے جو ان  کی دستاویزی فلم ’ اے گرل ان دی ریور‘ نے جیتا یہ ایوارڈ رابرٹ  ایف کینیڈی ایوارڈ کی 49 ویں سالانہ تقریب میں دیا جائے گا۔

رابرٹ ایف کینیڈی ایوارڈ کی باقاعدہ تقریب 23 مئی کو واشنگٹن ڈی میں سجائے جائے گی جہاں مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا جب کہ شرمین عبید چنائے کو بھی اسی تقریب میں ایوارڈ دیا جائے گا جو کہ بین الاقوامی ٹی وی کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔

 فلم ” اے گرل ان دی ریور” کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ہی خاندان کی جانب سے غیرت کے نام پر قتل ہونے سے بچ جاتی ہے۔ اس سے قبل اسی فلم کو آسکر اور ایلفرڈ آئی ڈیوپونٹ کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں