کراچی:کراچی کے علاقے گلشن چورنگی میں امراض قلب کے مریضوں کیلئے پہلا موبائل ہسپتال تیار کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلشن چورنگی میں امراض قلب کے مریضوں کے علاج کیلئے پہلے موبائل ہسپتال کی تیاری ہو چکی ہے جو جلد کام شروع کر یگا۔موبائل ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا فوری اور مفت طبی معائنہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ہسپتال میں ای سی جی سمیت دیگر ضروری آلات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ہارٹ سپیشلسٹ بھی ہمہ وقت موجود ہونگے۔موبائل ہسپتال گلشن چورنگی کے اطراف کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کریگا۔