نئی دہلی :بھارتی کرکٹ بورڈ ہٹ دھرمی پر اتر آیا ہے اور پاکستان کے ساتھ سیریز کے ایم او یو کو خط قرار دے کر راہ فرار ڈھونڈنے لگا۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری امیتابھ چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی تو ایم او یو کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینا ہے۔ پی سی بی کے خط کا بعد میں جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ سیریز سے بھاگنے کے بہانے تراشنے لگابی سی سی آئی کے سیکرٹری امتیابھ چوہدری نے ایم او یو کو بھارت کی جانب سے خط قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ابھی کنٹریکٹ نہیں ہوا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایم او یو کی قانونی حیثیت غیر یقینی ہے ۔ پہلے اس کا جائزہ لیں گے پھر پاکستان کو جواب دیں گے۔لیگل نوٹس سے بوکھلائے امیتابھ نے ساتھ ہی کہا کہ حکومت سے مارچ میں سیریز کی اجازت مانگی تھی لیکن ابھی تک نہیں ملی۔