عمران خان تین بار آستانے پر آئیں ،وزارت عظمی دلوا دوں گا‘پیر اعجاز قادری

09:21 AM, 8 May, 2017

لاہور:سابق صدر و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کے پیر اعجاز قادری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان تین بار میرے آستانے پر آئیں انہیں وزارت عظمی دلوا دوں گا۔ 

 پیر اعجاز قادری نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمی کا کا م کہاں رکا ہوا ہے۔میں نے عمران خان کو پیشکش کر دی ہے اب ان کی مرضی ہے۔عمران خان تین بار میرے آستانے پر آئیں، وزارت عظمی دلا دوں گا۔

واضح رہے پیر اعجاز قادری کو سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں کافی شہرت ملی تھی ۔ اور وہ آصف زرداری کے دورے اقتدار میں صدرکے ساتھ مسلسل رہے ۔

آصف زرداری کی کار کے جھنڈے پر پھونک مارنے کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی ۔ 

مزیدخبریں