کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس محکمے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ روپے زکوٰۃ کی مد میں غریبوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں، لیکن حیران کن طور پر اس رقم کی تقسیم پر محکمہ ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے۔
سرفراز بگٹی نے مزید بتایا کہ محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں، لیکن گزشتہ دو سال سے مستحق افراد میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم ہی نہیں کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ اب یہی 30 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ امدادی رقم کا درست اور شفاف استعمال یقینی بنایا جا سکے۔