ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1000 روپے سستا

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1000 روپے سستا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 1000 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار روپے پر آگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 858 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 345 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 11 ڈالر کم ہو کر 2910 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کی وجہ سے ہوئی ہے۔