دبئی:بھارت کا ون ڈے کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ بہتر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 119 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے 61 میچز بھارت نے جیتے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف 50 میچز جیتے ہیں، جبکہ ایک میچ برابر رہا اور سات میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کل 9 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر جبکہ بھارت کی قیادت روہت شرما کریں گے۔
فائنل میچ دن اور رات کا ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے اور یہ میچ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہو سکتا ہے۔