لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ماں اور بیٹے کو یرغمال بنا کر 82 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔
ایف آئی آر کے مطابق، عامر زیدی اور اس کی والدہ گھر میں موجود تھے کہ تین نقاب پوش ڈاکو اندر داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر دونوں کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا۔ ڈاکو 25 تولے زیورات اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔
مقدمے میں بتایا گیا کہ ڈاکوؤں نے واردات سے پہلے گاڑی پر گھر کی ریکی کی تھی، جس کا پتا سی سی ٹی وی فوٹیج سے چلا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔