اسلام آباد: ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے بند، شہریوں کے لیے متبادل راستے فراہم

اسلام آباد: ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے بند، شہریوں کے لیے متبادل راستے فراہم

اسلام آباد :8 مارچ 2025 کو اسلام آباد کے ریڈ زون کے دو مقامات، ایکسپریس چوک اور سرینہ ہوٹل کے داخلی و خارجی راستے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اور ان راستوں کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو نادرا، میریٹ اور مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مزید برآں، کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والے افراد کو سیونتھ ایونیو کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں