مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد:پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 12 مارچ کو داخل ہوگا، جس سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

موسمیات کے ماہرین کے مطابق، 12 اور 13 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے گیارہ مارچ کو بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم باقی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

12 مارچ کو گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور زیریں خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ہلکی سے تیز بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو اس موسم کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

مصنف کے بارے میں