ایلون مسک اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان شدید اختلافات، صدر ٹرمپ کی مداخلت

11:38 AM, 8 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

ٹیکساس :ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ایک کابینہ اجلاس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں ایلون مسک نے مارکو روبیو پر سخت تنقید کی۔

ایلون مسک نے کہا کہ "آپ سٹاف کم کرنے میں ناکام رہے ہیں، اور آپ نے میرے شعبہ ڈوج کے اہلکار کے علاوہ کسی کو نہیں نکالا۔" اس پر مارکو روبیو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "مسک سچ نہیں بول رہے، محکمہ خارجہ کے 1500 ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی ہے۔" پھر روبیو نے طنز کرتے ہوئے کہا، "کیا آپ چاہتے ہیں کہ ان ملازمین کو واپس بلا کر انہیں نکال کر دکھاؤں؟"

تاہم، صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت نے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا، "سٹاف رکھنے کا حتمی اختیار مسک کے پاس نہیں بلکہ وزیروں کا ہے، اور مسک کا ڈوج ادارہ صرف ایڈوائزری کردار ادا کرے گا۔" اس پر ایلون مسک نے صدر کی بات پر رضامندی ظاہر کی۔

یہ اختلافات حکومتی حلقوں میں اہمیت اختیار کر گئے ہیں اور ان کے اثرات مستقبل میں امریکا کے حکومتی امور پر پڑ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں