لاہور:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاہور کی اہم عمارتوں جیسے پنجاب اسمبلی، واپڈا ہاؤس اور الفلاح بلڈنگ پر پنک لائٹس روشن کی گئی ہیں، جو خواتین کے عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کر رہی ہیں۔
پنجاب پولیس کے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ "پنجاب پولیس صنفی مساوات کی سب سے بڑی داعی ہے اور ہم شہداء اور غازیوں کی بہادرماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "آج کی عورت پہلے سے کہیں زیادہ باشعور، باہمت اور بااختیار ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں خواتین افسران کی اہم خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ "پنجاب پولیس کے تمام شعبوں میں خواتین بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں، خصوصاً لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ میں ان کا کردار شاندار ہے۔" انہوں نے کہا کہ "پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔
خواتین کا عالمی دن اس بات کی علامت ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری ہے اور انہیں ہر شعبے میں اپنے بھرپور کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
"وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ۔۔۔"پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن
