پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

راولپنڈی:پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پشاور زلمی پی ایس ایل 9 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے، اس سے قبل ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ چکی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے  جیسن روئے نے 16، سعود شکیل نے 24، ریلی روسو8، خواجہ نافع5،عمر یوسف10، لوری ایونز12، عقیل حسین 14، سہیل خان7، محمدعامر13۔ محمدحسنین 2، ابرار احمد نے  صفر سکور کیا۔
پشاور زلمی کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے  صائم ایوب نے دو،  لوک ووڈنے دو،  خرم شہزاد نے  دو،  نوین الحق نے  ایک ، مہروز ممتاز نے دو، عامر جمالنے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب 30، محمد حارث 20، کیڈمور 33، حسیب اللہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

مصنف کے بارے میں