راولپنڈی: پی ایس ایل سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب 30، محمد حارث 20، کیڈمور 33، حسیب اللہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے 9،9 پوائنٹس ہیں ۔ آج کی فاتح ٹیم پلےآف کے لیے کوالیفائی کر جائے گی البتہ ہارنے والی ٹیم بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگی۔ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ لاہور قلندرز اس دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔