صدر کسی ایک جماعت کا نہیں پورے ملک کا ہوتا ہے، بلاول بھٹو نہ بھی آتے تو پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیتے:مریم نواز

صدر کسی ایک جماعت کا نہیں پورے ملک کا ہوتا ہے، بلاول بھٹو نہ بھی آتے تو پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیتے:مریم نواز

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ  ن  لیگ اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ ایجنڈا ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے۔
پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس  سے خطاب میں  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہاکہ    ن  لیگ اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ ایجنڈا ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ سنجیدہ نوعیت کی جماعتیں ملک کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں، سنجیدہ جماعتوں کو پتا ہے عوام ان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور احساس ہے کہ لڑائی جھگڑے آگے چلے تو غریب کو روٹی نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں مدمقابل تھے، الیکشن مہم میں ایک دوسرےکے خلاف تہذیب میں رہ کر باتیں کرتے ہیں، ملک گھمبیر مسائل میں گھرا ہوا ہے، سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔


ان کا کہنا تھا کہ صدر کسی ایک جماعت کا نہیں پورے ملک کا ہوتا ہے، بلاول بھٹو نہ بھی آتے تو پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیتے، آپ اگر ووٹ مانگنے نہ بھی آتے پھر بھی (ن) لیگ ووٹ دیتی، میں سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، محترمہ فاطمہ جناح اور بےنظیر ہماری رول ماڈل ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ رمضان پیکج میں کسی سیاسی جماعت کی انٹری نہیں کی، رمضان پیکج کو میں ذاتی طور پر مانیٹر کر رہی ہوں، اب 5 سال جو آئین شکنی ہوئی اس سے سب کی جان چھوٹے گی، جبکہ ہم نے لوگوں کی دہلیز پر ان کا حق پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی پر خواتین کا قبضہ ہے، اس تبدیلی کو ویلکم کرتے ہیں، میں آپ سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کی خواتین کو کہتی ہوں سب کی چیف منسٹر ہوں، آپ سب اپنا کردار ادا کریں۔

مصنف کے بارے میں