عوام چاہتے ہیں نفرت اور تقسیم کا ماحول ختم ہو ،ہم مل کر آگے بڑھیں گے اور تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے:بلاول بھٹو

05:55 PM, 8 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام چاہتے ہیں نفرت اور تقسیم کا ماحول ختم ہو، ہم مل کر آگے بڑھیں گے اور تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے۔

لاہور میں  ن اور پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  عوام چاہتے ہیں نفرت اور تقسیم کا ماحول ختم ہو، ہم مل کر آگے بڑھیں گے اور تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے۔
 ان کاکہنا تھاکہ   وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مریم نواز کو مبارکباد دیتا ہوں، مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوئیں۔

 انہیں رمضان پیکج کے اعلان پر بھی مبارکباد دیتا ہوں، رمضان پیکج سے پسماندہ اور غریب طبقے کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری تمام جماعتوں کے اراکین سے محبت سے ملتے ہیں، صدر کا عہدہ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے تقسیم کی سوچ پیدا کردی ہے، ہمیں مل کر یہ تقسیم ختم کرنا ہوگی، سیاسی اختلافات پر ہم ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملاتے، عوام چاہتے ہیں نفرت اور تقسیم کا ماحول ختم ہو، ہم مل کر آگے بڑھیں گے اور تمام مسائل کا خاتمہ کریں گے۔

مزیدخبریں