اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جو گزر گیا وہ گزر گیا اب آگے دیکھنا ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے خواتین کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب میں کہاکہ جو گزر گیا وہ گزر گیا اب آگے دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف صوبے کومزید آگے لے جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی خواتین نے اپنی ذہانت کا لوہا ہر شعبے میں منوایا ہے۔پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں،خواتین کو تربیت اور تعلیم کے وسائل مہیا کرنا ہوں گے۔ان کاکہنا تھا کہ دنیا بھر میں معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے،پاکستان کو صف اول میں لانا ہے تو خواتین کو تعلیم، تحفظ دینا ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ جتنے بھی وسائل ہیں وہ خواتین کے قدموں میں جھونکنے ہوں گے۔خاتون پاکستان ایوارڈز کی تقریب میں ایس پی شہر بانو کی جرأت و بہادری کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
جو گزر گیا وہ گزر گیا اب آگے دیکھنا ہوگا، جتنے بھی وسائل ہیں وہ خواتین کے قدموں میں جھونکنے ہوں گے: وزیرا عظم شہباز شریف
05:30 PM, 8 Mar, 2024