معاشرے کی بیداری کیلئےخواتین کی بیداری ضروری ہے:چیف جسٹس

05:16 PM, 8 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ معاشرے کی بیداری کے لیےخواتین کی بیداری ضروری ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ  نے  عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کی بیداری کے لیےخواتین کی بیداری ضروری ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ اقتدار اعلیٰ کا اختیار اللہ کے پاس ہے، ہم ایک اسلامی معاشرے میں رہ رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ  آئین میں حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے، آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں