"آپ دنیا کی بہترین چیزیں حاصل کرنے کی حقدار ہیں"،فلک شبیر نے سارہ خان کو مہنگی گاڑی تحفے میں دیدی

04:04 PM, 8 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستانی اداکارہ سارہ خان کو  ان کے شوہر گلوکار  فلک  شبیر نے مہنگی گاڑی تحفے میں دے دی۔سارہ خان نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں اداکارہ اور ان کی بیٹی عالیانہ فلک کو مرسڈیز بینز میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلک نے نئی گاڑی کی چابیاں مجھے دیتے ہوئے کہا کہ’آپ دنیا کی بہترین چیزیں حاصل کرنے کی حقدار ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی فلک کو یہ بتائے کہ میرے پاس دنیا کی سب سے بہترین چیز پہلے ہی موجود ہے جوکہ خود فلک ہیں۔

مزیدخبریں