واشنگٹن: امریکی ہاؤس کمیٹی نے ٹک ٹاک کریک ڈاؤن بل منظور کر لیا ہے۔ امریکی ہاؤس کمیٹی میں پیش کردہ ٹک ٹاک کریک ڈاؤن بل کی حمایت میں 50 جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا ہے۔ٹک ٹاک کریک ڈاؤن بل میں چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک سے علیحدگی کے لئے 6 ماہ کی مہلت دے دی گئی اور ٹک ٹاک سے الگ نہ ہونے پر بائٹ ڈانس کو پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس سے قبل سال 2022 میں امریکی سینیٹ نے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ویڈیو ایپ ٹاک ٹاک کی پابندی کا بل منظور کیا تھا۔امریکی سینیٹ نے سکیورٹی خدشات پر وائس ووٹ کے ذریعے وفاقی ملازمین کے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کیا تھا۔