لاہور : اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی اور کچھ کے باہر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں قومی ٹیم کے سابق نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی واپسی ہوگی۔ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں بہتر کارکردگی کے باعث شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کا نام بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی کرکٹر سلمان علی آغا اور حیدر علی کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔
دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے باعث ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوسکتا ہے۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور حسیب اللہ کی سلیکشن بھی خطرے میں نظر آرہی ہے۔