وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پبلک سروس کمیشن امتحان میں خواتین کا کوٹہ 15 فیصد کرنے کا اعلان

01:52 PM, 8 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے  پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں خواتین کا کوٹہ 15فیصد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مریم نواز کا کہناہےخواتین کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنا چاہتے ہیں۔خواتین کو مختلف محکموں میں پیڈ انٹرن شرپ ملے گی۔

 لاہور میں خواتین کے عالمی دن  کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کیلئےپنجاب میں پہلی"سیفٹی ایپ"بنارہے ہیں۔خواتین کو پنک بائیکس دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ خواتین کو آگے بڑھتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ کسی بھی خاتون سے زیادتی ہوئی تو یہ میری ریڈلائن ہے۔چاہتی ہوں باقی صوبوں میں بھی خواتین پنجاب کی طرح ترقی کریں،سیاسی میدان میں آگے آئیں۔ہر دن ہی خواتین کا ہوتا ہے۔ مریم نواز نے خواتین پولیس افسران کو اسٹیج پر بلا کر خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں