واشنگٹن : آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خط پر ردعمل میں کہا کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا ۔ پاکستان کے سیاسی امور اندرونی معاملہ ہے۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا، خط پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق ہے۔ آئی ایم ایف سیاسی معاملات کو اندرونی معاملہ سمجھتا ہے، ایسے معاملے میں یہ عالمی ادارہ مداخلت نہیں کرتا۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا مینڈیٹ معاشی مسائل تک محدود ہے، آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔پاکستان کے ساتھ ہماری انگیجمنٹ کا مقصد مالی استحکام ہے۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم ادارہ جاتی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے انتخابی تنازعات کے شفاف اور پُر امن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔