خواتین کا عالمی دن، سینیٹ میں قرارداد منظور، فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے پر زور

خواتین کا عالمی دن، سینیٹ میں قرارداد منظور، فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے پر زور

اسلام آباد: خواتین کے عالمی دن پر سینیٹ میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی چیئرمین کی زیرصدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں خواتین سے متعلق قرار داد  سینیٹر ثانیہ نشتر ،ثنا جمالی اور سیمی ایزدی نے  پیش کی۔


قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی ترقی کے ذریعے جنسی مساوات اہمیت کی حامل ہے،دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں کی جانب سے مستقل بنیادوں پر عدم مساوات اور دشوایوں کو تسلیم کیا جائے۔قرار داد میں کہا گیا کہ مؤثر تعلیمی اور ہنر سکھانے کے پروگرامزکو فروغ دیا جائے، منصوبہ بندی اور تعلیمی اصلاحات سے فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد  نے کہا کہ اس قرارداد میں غزہ کی بہادر خواتین کا بھی ذکر ہونا چاہیے ،غزہ کی خواتین بھوکے پیاسے بچوں کے ساتھ جہاد کررہی ہیں۔ 


اس حوالے سے سینیٹر علی ظفر نع سینیٹ اجلاس میں کہا کہ میرا پوائنٹ بھی سینیٹر مشتاق احمد متعلق ہی ہے، غزہ کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی بہت سی خواتین جیلوں میں قید ہیں انکو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں