سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں مخصوص نشستوں کیلئے درخواست پردو اعتراضات دور، عدالتی دائرہ اختیار کا اعتراض برقرار

11:30 AM, 8 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر اعتراضات دور کر دیے، تاہم عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض برقرار رکھا۔

سنی اتحاد کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے خلاف درخواست  پر لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ صاحبزادہ حامد رضا کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں ۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے دو اعتراضات دور کردئیے گئے ۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیے کہ اپ کی درخواست پر  اعتراضات ہیں ، پہلا اعتراض مصدقہ دستاویزات لف نہ  کرنے کا ہے ، دوسرا اعتراض یہ ہے کہ متعلقہ فورم نہیں ہے ۔

عدالت نے کہا کہ  فورم کا فیصلہ رجسٹرار آفس نہیں  بلکہ عدالت کرے گی ، میں مصدقہ دستاویزات کا اعتراض دور کر دیتا ہوں ، 

عدالتی دائرہ اختیار کا اعتراض پھر عدالت دیکھ لے گی ۔

وکیل اشتیاق اے خان نے کہا کہ  ہماری استدعا ہے کہ عدالت اعتراض دور کرکہ فوری سماعت کرے ، یہ آفس کا معاملہ ہے،  جس پر چیف جسٹس  نے کہا کہ دیکھیں گے کب سماعت ہوگی ۔ وکیل اشتیاق اے خان  نے عدالت میں کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ آج حلف ہوجائے گا ، چیف جسٹس نے بھی آج ہی حلف اٹھایا ہے ۔ جسپر عدالت نے کہا کہ چلیں آپکا نقطہ اگیا ہے یہ چیف جسٹس کا اختیار ہے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے دو اعتراضات دور کرتے ہوئے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض برقرار رکھا  اور کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے۔ 

مزیدخبریں