چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد نے حلف اٹھا لیا

لاہور :  نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے  اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔

 
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ گورنر پنجاب ڈاکٹر بلیغ الرحمان نے نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔صوبائی وزراء اور دیگر حکام  بھی شریک ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں