وفاقی وزرا کا صدر علوی سے حلف نہ لینے کا فیصلہ

08:54 AM, 8 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزراء کی تقریب حلف برداری تین دن کے لئے موخر کر دی گئی ہے کیونکہ صدر آصف علی زرداری کے منتخب ہونے اور حلف اٹھانے کے فوراً بعد یہ تقریب منعقد کریں گے۔

سینئر صحافی محمد صالح ظافر کی رپورٹ کے مطابق سبکدوش ہونے والے صدر عارف علوی سے حلف اٹھانے کا خیال ختم کر دیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری اتوار  کی سہ پہر ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

 چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ان سے حلف لیں گے۔نئے صدر کو صدارتی محل پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
 
 

مزیدخبریں