حکومت کو کسی صورت نہ چلنے دیا جائے : عمران خان کا سینئر قیادت کو حکم، شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی غور

حکومت کو کسی صورت نہ چلنے دیا جائے : عمران خان کا سینئر قیادت کو حکم، شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی غور
سورس: File

اسلام آباد:  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینئرقیادت کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت کو کسی صورت آگے نہ بڑھنے دیا جائے.

نیوز ایجنسی آن لائن کے مطابق تحریک انصاف کا اہم ترین مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔

آنیوالےاسمبلی اجلاسوں میں احتجاج کے ساتھ ہر حکومتی  رکن کے خطاب میں ہلڑ بازی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد تحریک لانے پر بھی مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے ۔
 
 

مصنف کے بارے میں