ایم کیو ایم کاصدارت کے لیے آصف زرداری کو  ووٹ دینے کا اعلان

12:01 AM, 8 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ایم کیو ایم   نے صدارت کے لیے آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔  پیپلز پارٹی کی  طرف سے بلاول بھٹو اور  خالد مقبول صدیقی  نے مشترکہ میڈیا ٹاک میں  ایک دوسرے کا ساتھ دینے کااعلان کیا۔پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات خالد مقبول صدیقی کی رہائشگاہ پر ہوئی۔

اس سے قبل  وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔ وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وقف کی ملاقات عشائیہ کے بعد ہوئی تھی ۔۔  ایم کیو ایم نے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کی حامی بھری تھی۔  

مزیدخبریں