پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی ، عمران خان کو آج رات گرفتار کرلیا جائے گا: اعتزاز احسن 

11:26 PM, 8 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سینئر قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی ہے اور آج رات عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو اعتزاز احسن نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری کنال روڈ اور مال روڈ پر کھڑی ہے۔ سینکڑوں پولیس کاریں، بسیں، موٹرسائیکلز اور قیدیوں کی وینز بھی پہنچ گئی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اتنی تیاری عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ میں عمران خان کے پڑوس میں ہی ہوں ۔ میرے پاس ویڈیو بھی ہے جو میں نے بنائی ہے۔ عمران خان کی تقاریر پابندی، احتجاج پر شیلنگ اس سلسلے کی کڑی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں