پی ٹی آئی احتجاج پر امن نہیں تھا، عمران خان زمان پارک چھوڑ کر واپس بنی گالا چلے جائیں: نگران وزیر اطلاعات 

10:44 PM, 8 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان 2دن پہلے کہہ رہے تھے کہ میں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا اب ریلی کے لیے تیار تھے۔ ان سے گزارش ہے زمان پارک چھوڑ کر بنی گالا واپس چلے جائیں ۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں نگران وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نےمیں نہ مانوں کی رٹ لگائی ہوئی ہے ۔  ہائیکورٹ کاحکم تھا کہ عورت مارچ کی سیکیورٹی  کو یقینی بنایاجائے ۔ پی ٹی آئی نے اچانک ریلی کااعلان کیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی  ریلی میں ڈنڈا بردار افراد موجود تھے ۔ پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن نہیں تھا۔ 

مزیدخبریں