لاہور: پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید ہوگیا ہے۔ جس کی شناخت علی بلال ضل شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق علی بلال ضل شاہ پی ٹی آئی کی ریلی میں شریک تھا۔ پولیس سے تصادم میں اس کے سر پرڈنڈے مارے گئے جس سے اسپتال میں دم توڑ گیا۔
علی بلال کی لاش سروسز ہسپتال میں ہے ۔پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید، میاں اکرم عثمان اور دیگر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔