صوبائی انتخابات، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ حکام کو بریفنگ کیلئے طلب کر لیا

08:00 PM, 8 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے وزارت داخلہ اور خزانہ کو کل (بروز جمعرات) دوپہر ساڑھے بارہ بجے بریفنگ کیلئے طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزارتوں کے سیکرٹریز کو کل ای سی پی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزارت خزانہ سے الیکشن کے انعقاد کیلئے فنڈز کی فراہمی کا کہا جائے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ کو الیکشن کی سیکورٹی کیلئے آرمی، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی کہا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے وزارت داخلہ سے یہ بھی کہا جائے گا کہ جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطہ کرکے فوج کی الیکشن ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں