انٹربینک میں ڈالر 279 روپے سے تجاوز کر گیا

05:52 PM, 8 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: انٹربینک میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپے 25 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت آج کاروبار کے اختتام پر 279 روپے 12 پیسے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 2 روپے بڑھ کر 281 روپے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 277 روپے 92 پیسے تھی۔ 

مزیدخبریں