اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے مریم نواز کی طرف سے اپنے کورٹ مارشل کے مطالبے کے بعد کہا ہے کہ ںواز شریف کی حکومت ختم کرنے میں میرا ہاتھ نہیں تھا بلکہ جنرل باجوہ نے تمام فیصلے کیے۔
سینئر صحافی و اینکر کامران خان کے مطابق سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل فیض حمید نے مریم نواز کی جانب سے ان پر لگے الزامات کے جواب میں مجھے کچھ پیغامات بھیجے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید نے یاد دہانی کروائی کہ 2017-18 میں صرف میجر جنرل تھا کیا فوجی ڈسپلن میں تنہا میجر جنرل حکومت ختم کرسکتا تھا؟ فیض حمید کا مزید کہنا تھا کہ فوج میں فیصلہ صرف چیف کا ہوتا ہے اور تمام فیصلے عدالتوں نے کیے ہیں۔