پیمرا پابندی : جسٹس شاہد بلال کی عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت

03:50 PM, 8 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :  ہائیکورٹ میں عمران خان کی تقریروں اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ 

جسٹس شاہد بلال حسن  نے کیس دوسرے بینچ میں منتقل کرنے کیلئے  فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی ۔ عمران خان کی لیگل ٹیم نے درخواست پر عائد اعتراض دور کر دیا تھا۔ 

عمران خان نے درخواست کی تھی کہ بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ پیمرا نے عمران خان کی  اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے ۔ 

مزیدخبریں