جلسے، جلوس، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد

01:24 PM, 8 Mar, 2023

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی، جس کا اطلاق  آج (بروز بدھ )سے ہوگا اور 7 روز تک جاری رہے گا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی ہو گی۔ جس کا نفاذ آج سے ہوگا اور 7 روز تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے یہ حکم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم کے آغاز کے لیے آج زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں