اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد انتظامیہ نے دو طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا ہے۔
رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی کی طاف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ہاسٹل کو خالی کردیں۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے طلبا کے ساتھیوں نے یونیورسٹی میں احتجاج کیا اور وہاں پہنچنے والی ایمبولینس کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔