اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، یہی تاجر برادری ان کی حکومت گرانے میں شامل تھی : فواد چوہدری

09:21 AM, 8 Mar, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے  آرمی چیف جنرل عاصم منیر  اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملنے والی بزنس کمیونٹی پرتنقید کرتےہو ے کہا کہ یہی تاجر برادری ان کی حکومت گرانے میں شامل تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ صرف اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہیں، یہ جنرل باجوہ کوبھی کہتےتھے کہ لٹ گئے، مرگئے، برباد ہوگئے، یہ کردیں وہ کردیں،  ان کاروباری افراد کے بیک گراؤنڈ چیک ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، وزیراعظم  شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی کوئی حیثیت نہیں ، یہ اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے۔

مزیدخبریں