ماسکو:روس یوکرین جنگ میں نیا موڑ آگیا ،امریکہ اور یورپی ممالک نے رو س سے تیل درآمد پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ،روس کی طرف جاری مسلسل بمباری کے بعد یورپی ممالک کا یہ بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس کی یوکرین میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، خارکیف سمیت مختلف شہروں سے تباہی کے مناظر سامنے آرہے ہیں، امریکا اور یورپی ممالک، روس سے تیل درآمدات پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں۔
دوسری جانب روس نے خبردار کیا ہے کہ پابندیوں کی صورت میں وہ یورپ کو قدرتی گیس کی فراہمی روک دے گا۔