سیکورٹی فورسز کا تربت میں آپریشن ، 7 دہشت گرد ہلاک 

سیکورٹی فورسز کا تربت میں آپریشن ، 7 دہشت گرد ہلاک 
سورس: File

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد ہلاک ہوا۔ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مکران ڈویژن میں سکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے ۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے اپنے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔  فرار ہوتے وقت دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھارتی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔   یہ اسلحہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔  دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاز کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں