لاہور :ایک طرف اپوزیشن کے تین بڑوں کی بیٹھک ہوئی تو دوسری طرف حکمران جماعت کے اپنے ہی بڑے گروپ کی بھی اہم بیٹھک ہو ئی جس میں جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔
جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے نیو ز کانفرنس کرتے ہوئے کہا مائنس بزدار کے بعد ہی بات آگے بڑھے گی ،ہم نے جہانگیر ترین کو پورا ختیار دے دیا ہے وہ جو بھی فیصلہ کرینگے ہم اس پر لبیک کہیں گے ۔
مائنس بزدار سے بات آگے بڑھے گی،ترین گروپ کا اہم فیصلہ#NeoNewsHD #NeoBreakings #CMPunjab #Buzdar pic.twitter.com/drQs7oI1zp
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) March 8, 2022
ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال نے کہا ہمارے ساتھ مختلف پارٹیوں کے ارکان رابطے میں ہیں ،ترین گروپ کا ایک ایک ممبر مائنس بزدار پر رضامند ہے ،صحافی کے سوال پر کیا ترین گروپ علیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے پر رضامند ہے کے جواب میں نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ترین گروپ بے لوث گروپ ہے جس کا اب علیم خان بھی حصہ ہیں ۔
ترین گروپ کے ارکان نے کہا ا سوقت ہماری تعداد تیسرے نمبر پر ہے اس لیے جس طر ف ہمارا رُخ ہو گا وہ زیادہ اہمیت کا حامل ہو گا ،ان تمام کے باوجود ہم پورا گروپ جہانگیر ترین کے فیصلوں پر امین کہے گا ۔
اجلاس میں عون چوہدری نے گورنرسندھ سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا ،جہانگیر ترین کی جانب سے گروپ کے معاملات دیکھنے کیلئے بنائی گئی پانچ رکنی کمیٹی کے ارکان بھی اجلاس میں شریک تھے ،عون چوہدری نے کمیٹی ارکان اور جہانگیر ترین کو عمران اسماعیل سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا ۔