کسی بیرونی ملک نہیں عوام کی خواہش پر تحریک عدم اعتماد لے کر آئے : اپوزیشن 

کسی بیرونی ملک نہیں عوام کی خواہش پر تحریک عدم اعتماد لے کر آئے : اپوزیشن 
سورس: File

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ 

نیوز کانفرنس کا آغاز شہباز شریف نے کیا ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کل کیا تھا یہ بات راز میں رکھی گئی تھی جس کی سب نے پاسداری کی۔ 

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نے ملک کے ساتھ جو کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ سب سے بڑی پریشانی مہنگائی ،بے روزگاری اور بیرونی قرضے ہیں۔ پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن سب ایک پیج پر ہیں۔ 

سلیکٹڈ نے خارجہ پالیسی کو تباہ کردیا۔ چین ، سعودی عرب اور یورپی یونین کو ناراض کردیا۔ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ہم نے اپنی ذات کے لیے نہیں عوام کی بہتری کے لیے کیا ہے۔ ون مین شو سے نقصان ہوتا ہے۔کسی بیرون ملک کے کہنے پر نہیں عوام کی خواہش پر تحریک عدم اعتماد لے کر آئے۔  

مصنف کے بارے میں