تحریک عدم اعتماد کے شور شرابے میں وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا ،اہم وجہ سامنے آگئی 

Imran Khan, PMIK, PTI

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی طرف سے پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے بعد اٹارنی جنر ل کو طلب کر لیا ،وزیر اعظم اٹارنی جنرل سے قانونی امور پر مشاورت لینگے ۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان سے   سیاسی رہنماوں اورقانونی  ماہرین  کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،ایسے میںوزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو قانونی امور پر مشاورت کیلیے بلایا ہے،اٹارنی جنرل پاکستان وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے۔