لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گوجر خان میں عوامی مارچ کارواں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت میں عوام کو درپیش مشکلات بیان کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔
گوجر خان میں خطاب کے دوران عوام کی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آبدیدہ ہوگئے۔@BBhuttoZardari #عمران_استعفی_دو
— PPP (@MediaCellPPP) March 8, 2022
#AwamiMarch pic.twitter.com/W7BHzvypEx
پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ہونے والی پریشانیوں کی فہرست دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو مکمل کرنے اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالی بحران پیدا کیا۔پی پی پی چیئرمین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام غلط مالیاتی پالیسیوں اور نااہلی کی قیمت بجلی کے مہنگے بلوں، اشیائے ضروریہ کی آسمان کو چھوتی قیمتوں اور مسلسل بڑھتے ہوئے طبی بلوں کی صورت میں چکا رہے ہیں۔یہ نااہل حکومت صرف امیر لوگوں کو ریلیف دیتی ہے اور غریب عوام پر بوجھ ڈالتی ہے۔