لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں ریلیوں ، سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں اور خواتین کے حقوق کیلئے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔
لاہور میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سےدوپہر دو بجے لاہور پریس کلب سے ایجرٹن روڈ تک عورتوں کے حقوق کے حوالے سے ریلی نکالی جائے گی۔
عالمی یوم حقوق نسواں کے موقع پر معروف سرچ انجن گوگل نے بھی دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اپنے گوگل کو بدل لیا ہے ۔