عدم اعتماد کا معاملہ:وزیراعظم کو 28مشکوک اراکین کی مبینہ فہرست پیش، ذرائع

12:25 PM, 8 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو مجوزہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی ممکنہ طور پر حمایت کرنے والے 28 پی ٹی آئی ارکان کی مبینہ فہرست  پیش کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سول ادارے کی  بھیجوائی گئی فہرست میں اتحادی ارکان کا ذکر نہیں ، فہرست میں شامل تمام اراکین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام وہ اراکین ہیں جو  کسی دیگر جماعت کو چھوڑ کر تحریک انصاف کا حصہ بنے تھے۔

وزیراعظم نے ان تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا ہے جبکہ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نے حمایت یافتہ ارکان کو نگرانی سے بچانے کے لئے ان کے موبائل نمبرز تبدیل کرانا شروع کردیے  ہیں۔

مزیدخبریں