بھولا ریکارڈ کی درخواست ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع

12:08 PM, 8 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:عدالت نے  ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کی عبوری درخواست ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد ممتاز نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے بھولا ریکارڈ کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔

بھولا ریکارڈ اپنے وکیل ایڈووکیٹ رانا عرفان کے ہمراہ پیش ہوا ، انہوں نے درخواست ضمانت میں اپنے خلاف الزام پر مؤقف اپنا یا ہے  کہ میں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا وہ اپنی مرضی سے کال کرکے مجھے ملنے کے لیے آئی اس نے میرے ساتھ تصاویر کھچوائی اور پھر چلے گئی، عدالت درخواست ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ شائستہ طالب کی درخواست پر غالب مارکیٹ پولیس نے بھولا ریکارڈ کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ کے مطابق شائستہ اور بھولا ایک سال سے رابطہ میں تھے21 فروری کو بھولا ریکاڑد نے کال کرکے متاثرہ خاتون کو قصوری روڈ پر واقعہ نجی ہوٹل بلایا جہاں پہنچتے ہی بھولا ریکارڈ نے متاثرہ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مزیدخبریں