تمام معاملات طے ، حکومت  چنددن   کی مہمان ہے: شاہد خاقان عباسی

تمام معاملات طے ، حکومت  چنددن   کی مہمان ہے: شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے نمبر پورے ہیں، معاملات طے ہو گئے اب  حکومت  چنددن   کی مہمان ہے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بتایا جاے ملک میں احتساب کون کر رہا ہے ؟ جلسوں ، کابینہ اجلاسوں سمیت ہر جگہ دھمکیاں دی جاتی ہے ،احتساب کا مشیر ملک سے فرار ہو گیا ہے ،وزیراعظم کو احتساب کا اتنا شوق ہے تو چیئرمین نیب خود ہی بن جاے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے صدر کا بیان سب کے سامنے ہے ،ساڑھے تین ارب کے الیکشن کے بیان کی نیب تحقیقات کرے ،سینیٹ میں جو لوگ بیٹھے ہے انہوں نے پیسے دیکر یہ سیٹیں حاصل کی ،تحقیقات کی جائے کہ وہ پیسہ کہاں سے آیا ،پی ٹی آئی حکومت کے دور کی کرپشن جلد عوام کے سامنے آے گی ،اس حکومت نے نیب کے عمل کو انتقامی بنا دیا ہے ،احتساب اب پورے پاکستان کے سامنے ہوگا ،چیئرمین نیب سمیت تمام اہلکار جلد کہٹرے میں ہونگے ،حکومت نے قانون اسی لئے بنایا کہ چیئرمین نیب نیا نہ لگایا جا سکے ،موجودہ چیئرمین نیب حکومت کو سوٹ کرتا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں ، ہمارے پاس نمبر گیم پہلے سے پوری ہیں۔

مصنف کے بارے میں